Connect with us

Pakistan News

حکومت پاکستان اور برٹش کونسل کے اشتراک سے کامن ویلتھ یوتھ منسٹرزمیٹنگ کے مندوبین کے اعزاز میں لندن میں استقبالیہ-کامن ویلتھ کے رکن ممالک سے یوتھ منسٹرز ، اعلی عہدیداران اور مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے استقبالیہ میں شرکت کی۔

Published

on

دولت مشترکہ کے لندن میں جاری اس اہم اجلاس کی صدارت پاکستان کر رہا ہے
-استقبالیہ میں برٹش پاکستان کمیونٹی کی اہم شخصیات اور نمایاں کاروباری افرادبھی موجود تھے
-وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے بطور چیئرپرسن استقبالیہ میں شریک مندوبین کو خوش آمدید کہا
-وزیر خارجہ نے اجلاس کے بہترین انتظامات کرنے پر کامن ویلتھ سیکریٹریٹ ،سیکریٹری جنرل پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ اور اُن کی ٹیم کی تعریف کی
-انہوں نے اجلاس کے کامیاب انعقاد میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے پر برٹش کونسل اور حکومت برطانیہ کا شکریہ ادا کیا
-انہوں نے کہا کہ برٹش کونسل تعلیم اور ثقافت کے شعبے میں پاکستان کی مستقل ساتھی رہی ہے، پاکستان اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے


-وزیر خارجہ نے کہا کہ اس سال کی میٹنگ کامحورنوجوانوں کی ترقی اور فلاح بہبود تھا جو کہ دولت مشترکہ اقوام کے عزائم کی عکاسی کرتا ہے
-انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور شرکت کی اہمیت کو اُجاگر کیا
-وزیر خارجہ نے کہا کہ تباہ کن موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے سیلاب نے پاکستان میں تباہی مچائی لہٖذا مستقبل میں اس تباہی کو روکنے کیلئے باہمی تعاون ضروری ہے
-وزیر خارجہ نے کہا کہ برطانیہ جیسے دوستوں کے مثالی تعاون کے ذریعے گزشتہ سال کے سیلاب کا مقابلہ کرنے میں پاکستان کو مدد ملی


-وزیر خارجہ نے کہا کہ 153 ملین نوجوان پاکستان کی اُمید ہیں
-پاکستان کی 190 یونیورسٹیوں سےہر سال 3 لاکھ سے زائد گریجویٹ نکل رہے ہیں
-وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو بھی فری لانس کام کے لیے سب سے زیادہ منافع بخش ممالک میں شمار کیا جاتا ہے
-وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارا آئی ٹی سیکٹر کامیاب سٹارٹ اپ تیار کر رہا ہے اور وینچر کیپیٹل فنڈز کو راغب کر رہا ہے
-اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ اچھے دوست اور قریبی شراکت دار ہیں۔ ہماری دوستی مشترکہ ورثے، اقدار اور باہمی خیر سگالی پر مبنی ہے
-وزیر خارجہ نے برطانیہ میں موجود16 لاکھ برٹش پاکستانیوں کو مُلک کا اثاثہ قرار دیا اور پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ میں اُن کے مثبت کردار کو سراہا
-سیکریٹری جنرل کامن ویلتھ پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ نے پاکستانی نوجوانوں کی قابلیت کو سراہا اور پاکستان کی ثقا فتی خوبصورتی کی تعریف کی

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2023 The Light Newspaper London. All Rights Reserved