Connect with us

Politics

محترمہ بیگم نسیم ولی خان کی عظیم الشان سیاسی خدمات

Published

on

محترمہ بیگم نسیم ولی خان کی عظیم الشان سیاسی خدمات ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ شاہی سید عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے پارٹی کی مرکزی رہنما محترمہ بیگم نسیم ولی خان کی تیسری برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت اور عظیم الشان سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیگم نسیم ولی خان نے سیاست کے میدان میں نہ صرف اپنی پارٹی بلکہ پختون قوم کی آواز کو دنیا تک پہنچانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ محترمہ نسیم ولی خان1975ء میں ذوالفقار علی بھٹو کے دور اقتدار میں اس اس وقت منظر عام پر آئیں جب رہبر تحریک خان عبدالولی خان کو گرفتار کرلیاگیا اور پارٹی پرپابندی عائد کردی گئی۔ جنرل ضیاء الحق کے دورِ اقتدار میں بیگم نسیم ولی خان نے پارٹی  کی باگ ڈور سنبھال لی اور حیدرآباد جیل سے اپنے شوہر،رہبر تحریک عبدالولی اور پارٹی کے درجنوں ساتھیوں کی رہائی کے لئے ایک کامیاب مہم چلائی۔شاہی سید نے کہا کہ اپنی سیاست کے ابتدائی دنوں میں ہی بیگم نسیم ولی خان نے اس وقت ایک نئی تاریخ رقم کی جب وہ 1977 کے عام انتخابات میں جنرل نشست پر خیبرپختونخوا سے منتخب ہونے والی پہلی خاتون بنیں،وہ اپنی جدوجہد سے صفِ اول کی سیاست دان کے طور پر ابھر کر سامنے آئیں۔شاہی سید نے مزید کہا کہ محترمہ بیگم نسیم ولی خان ہمیشہ میرٹ کے اعلیٰ ترین اصول پر کار بندرہیں،سیاسی تنظیم اور نظم و ضبط کے معاملے میں کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا،۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں عوامی نیشنل پارٹی کی پارلیمانی لیڈر کی حیثیت سے مسلسل تین بار اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں، اے این پی کی صوبائی صدر کی حیثیت سے بھی تین بار خدمات انجام دیں۔ بیگم نسیم ولی خان نے 1993 اور 1997 میں اے این پی کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لیا اور اپنے مرد حریفوں کو شکست دے کر صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہوئیں۔بیگم نسیم ولی خان 1990ء اور 1997ء کے دوران صوبائی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بھی رہیں۔شاہی سید نے کہا کہ محترمہ نسیم ولی خان نے پارٹی کو مستحکم کیااور ان کی لازوال سیاسی خدمات پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں کیلئے مشعل راہ ہیں، محترمہ بیگم نسیم ولی خان کی عظیم خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2024 The Light Newspaper London. All Rights Reserved