Connect with us

Art & Culture

بلغاریہ میں مشہور پاکستانی فوٹوگرافر کی تصاویر کی نمائش،۔

Published

on

صوفیہ( عدنان چوہدری) قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز یافتہ اور یواین او کے امتیازی اعزاز رکھنے والے آرٹ ڈائریکٹر بلال جاوید کی بین الاقوامی فوٹوگرافی آرٹ ورک کی نمائش پاکستانی ایمبیسی کے زیر اہتمام بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں منعقد کی گئی ۔

اس موقع پر بلغاریہ میں پاکستان کی سفیر محترمہ مرہم مدیحہ آفتاب اور مختلف ممالک کے سفارت کاروں، بلغاریہ کے اعلیٰ افسران و عہدے داروں نے آرٹ ڈائریکٹر بلال جاوید کے منفرد کام کو خوب سراہا ،

آرٹ ڈائریکٹر بلال جاوید کی منفرد خوبصورت تصویری کام پر مشتمل بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں منعقدہ اس تصویری نمائش میں پاکستان کے ثقافتی ورثے اور تاریخی عمارات کے ساتھ ساتھ پاکستان کے طول و عرض میں موجود گلگت بلتستان ، کشمیر ، خیبر پختون خواہ کے خوبصورت قدرتی مناظر اور فطرت کے حسین نظاروں پر مشتمل تصاویر جو پاکستان کی خوبصورت پہاڑی وادیوں کے گلیشیئرز کے مناظر سے لے کر آبشاروں، قدرتی جھیلوں تک، پنجاب کے میدانوں ، چولستان کے صحرا سے لے کر وادی سندھ تک پھیلے تاریخی اہمیت کے حامل آثار قدیمہ کے مناظر ، بلوچستان کے وسیع علاقوں، پہاڑوں ، سیاحتی مقامات گوادر کے ساحلوں تک، درہ خنجراب سے کراچی کی بندرگاہوں تک، منفرد اور خوبصورت مناظر پر مشتمل تصاویر عالمی سطح پر ناظرین کی توجہ مبذول کرا رہی ہیں۔

آرٹ ڈائریکٹر بلال جاوید پاکستان کے پہلے اور واحد بین الاقوامی شہرت یافتہ اور عزازات یافتہ آرٹ ڈائریکٹر ہیں، جنہوں نے پوری لگن محنت اور بےلوث رضاکارانہ جذبے اور خود تفویض کردہ ڈیوٹی کے تحت پاکستان کا پر امن ، خوبصورت ، نرم خو چہرہ اور روشن امیج اور ثقافتی ورثے کو فروغ دینے اور دنیا کے مختلف میٹروپولیٹن شہروں میں پاکستان کے قومی پرچم کو بلند کرنے کے لیے اپنی ذاتی کوششوں، وسائل اور اخراجات کے ساتھ ساتھ اپنا حصہ ڈالا ہے ۔
آرٹ ڈائریکٹر بلال جاوید شاید وہ واحدپاکستانی ہیں، جنہوں نے بغیر کسی مالی معاوضے اور بغیر کسی ذاتی مفاد کے اپنے فن اور ڈیزائنگ کی صلاحیتوں کے ذریعے 18 سے زیادہ عوامی اداروں، سرکاری محکموں، غیر سرکاری اداروں اور بہت سی مستحق ادبی شخصیات کو بوقت ضرورت اپنی خدمات رضاکارانہ اور عقیدت مندانہ طور پرمفت فراہم کی ہیں ۔

قبل ازیں آرٹ ڈائریکٹر بلال جاوید نے پاکستان کے خوبصورت، پرامن، روشن اور سافٹ امیج کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا کو پاکستان کی تاریخی اور ثقافتی اقدار سے روشناس کرایا۔ پاکستان کی خوبصورت اور اچھوتی تصاویر کی نمائشیں ” پاکستان دیکھو – پاکستان سے پیار کرو” “See Pakistan – Love Pakistan”کے عنوان سے دنیا کے کئی ممالک فرانس، کینیڈا، سری لنکا، دبئی، آسٹریلیا،نائجر وغیرہ میں منعقد کر چکے ہیں ، اس کے علاوہ آرٹ ڈائریکٹر بلال جاوید اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ماحولیات سے متعلق خصوصی اجلاسوں اور عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے مواقعوں پر اقوام متحدہ کے ماحولیات کے مقاصد کے حصول کے لیے بصری ترویج اور دنیا بھر عالمی موسمیاتی تبدیلی، گلوبل وارمنگ کے خطرات سے آگاہ کرنے کےلیے اور ماحولیات کو درپیش خطرات سے آگاہی کی مہم میں رضاکارانہ طور پر اپنا حصہ ڈالنے کے لیے 2015 میں فرانس میں 2016 میں مراکش اور 2018 میں پولینڈ 2019 میں سپین 2020 میں انگلیڈ اور 2022 میں مصر میں بھی “فطرت کو بچائیں – اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے” “Save Nature – Before It’s too Late” کے عنوان سے ، فضائی آلودگی اور پانی کی کمی جیسے لاحق خطرات سے آگاہ کرنے اور فوری طور پر ان ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے اپنی ذاتی کاوشوں، اور وسائل سے بنائی گئی منفرد تصاویر کی متعدد نمائشیں منعقد کی ہیں۔

پاکستان کے علمی، ادبی اور فنی حلقوں کے اراکین اور پنجاب یونیورسٹی کے فائن آرٹس اور این سی اے کے گریجویٹ طلباء، اسادزہ کرام اور گرافک ڈیزائنرز اور فنکاروں کی کمیونٹی نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا پرچم سر بلند کرنے کے لیے پاکستان کا روشن امیج اجاگر کرنے پر آرٹ ڈائریکٹر بلال جاوید کو اپنی کاوشوں، ذاتی اخراجات اور محنت سے دنیا بھر میں پاکستان کے امیج کو روشن اور اجاگر کرنے کے لیے فنی اور رضا کارانہ خدمات سر انجام دینے پر خصوصی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2023 The Light Newspaper London. All Rights Reserved