Connect with us

Pakistan News

ہائی کمشنر کی 10ویں کامن ویلتھ یوتھ منسٹرز میٹنگ کے مندوبین کے لیے اسپیکر کے ناشتے میں شرکت

Published

on

لندن (11ستمبر 2023) برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل 10ویں کامن ویلتھ یوتھ منسٹرز میٹنگ کے چیئر کے طور پرہاؤس آف کامنز کے اسپیکر لنڈسے ہوئل کی جانب سے آج صبح مندوبین کے اعزاز میں دیے گئے ایک استقبالیہ ناشتے میں شریک ہوئے۔

تقریب میں ہاؤس آف کامنز کے اسپیکر سمیت ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ جن میں وزیر مملکت برائے جنوبی ایشیا، اقوام متحدہ اور دولت مشترکہ عزت مآب لارڈ طارق احمد، سیکرٹری جنرل دولت مشترکہ پیٹریشیا سکاٹ لینڈ سمیت متعدد برطانوی اراکین پارلیمنٹ شامل تھے۔

ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے اپنے خطاب میں تمام مندوبین کو لندن آمد پر خوش آمدید کہا ۔انہوں نے برطانیہ اور کامن ویلتھ سیکرٹریٹ کا لندن میں 10ویں کامن ویلتھ یوتھ منسٹرز میٹنگ کی میزبانی پرشکریہ ادا کیا۔اس کانفرنس کی صدارت پاکستان کر رہا ہے۔

انہوں نے پاکستان اور برطانیہ کی پائیدار دوستی اور برٹش پاکستانیوں کی اہمیت کو سراہا۔

ڈاکٹر فیصل نے دولت مشترکہ کے اصولوں کی علمبرداری میں نوجوانوں کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے نوجوانوں کو قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے ماحولیاتی تبدیلی جیسے عالمی مسائل سے نمٹنے میں ان کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی صدارت میں یوتھ منسٹرز کی میٹنگ کا مقصد نوجوانوں کے کردار کو آگے بڑھانا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2023 The Light Newspaper London. All Rights Reserved